ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایس اینڈ پی گلوبل نے پیپل فرسٹ 10.0متعارف کرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایس اینڈ پی گوبل نے پیپل فرسٹ 10.0 متعارف کرادیا ہے جو پاکستان سمیت ایس اینڈ پی گلوبل کی تمام مارکیٹوں میں بہتر عالمی فوائد کی حامل نئی پالیسی ہے۔

پالیسی کا جائزہ و رہنمائی کرنے اور کمپنی سے وابستہ افراد کے گھر اور زندگی میں ترقی کی منازل طے کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔ پیپل فرسٹ میں ایس اینڈ پی گلوبل سے متعلقہ لوگوں کی ضروریات کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ ان کی ذاتی، پیشہ وارانہ اور سماجی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

ایس اینڈ پی گلوبل کے منیجنگ ڈائریکٹر مجیب ظہور نے کہا کہ پیپل فرسٹ 10.0 متعارف کرانا ہمارے لیے باعث فخر ہے، جو اپنے ساتھیوں کے لیے فلاح و بہبود کے کام کرنے کے ہمارے غیرمتزلزل لگن کو ظاہر کرتی ہے۔ ہم اپنے لوگوں کی بات سنتے ہیں اور ان سے مسلسل مفید مشورے لیتے رہتے ہیں، جس کی ہمیں عوام دوست پالیسی ”پیپل فرسٹ“ بنانے میں مدد ملی۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جب دیکھ بھال اور ہمدردی کے ساتھ رہنمائی کی جائے تو اس طرح ہم اپنے لوگوں کو ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے بااختیار بناتے ہیں۔

- Advertisement -

پیپل فرسٹ کے دسویں ورژن میں لوگوں کو آگے بڑھنے، گھل ملنے اور اپنی ذمہ داری اچھی طرح ادا کرنے کا احساس پیدا کرنے سمیت متعدد فوائد متعارف کرائے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں