اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اسپین:‌ فیسٹیول کے دوران لکڑی کا پل ٹوٹنے سے 130 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسپین : ساحل سمندر پر منعقدہ فیسٹیول کے دوران لکڑی کا پل ٹوٹنے کے باعث 130 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک اسپین کے شمال مغربی شہر ویگو کے ساحل سمندر پر منعقدہ دو روزہ میوزیکل فیسٹول کے دوران گذشتہ رات سمندر پر بنے ہوئے لکڑی کا پل ٹوٹنے سے زخمی ہونے والے افراد میں 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ساحل سمندر پر منعقدہ تقریب میں موسیکاروں سمیت سیکڑوں افراد موجود تھے۔

- Advertisement -

ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے کے باعث 130 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کے دوران موسیقی کے لیے بنایا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ  98 فٹ اونچا اسٹیج بھی ٹوٹ گیا جس کی وجہ اسٹیج پر موجود متعدد افراد سمندر کے گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے کے بعد شہریوں میں بھگڈر مچ گئی تھی، حادثے کے باعث متاثرہ افراد شدید خوف زدہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر ہنگامی خدمات انجام دینے والی متعدد ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ریسکیو ٹیموں کے ماہر تیراکوں نے سمندر میں گرنے والے افراد کو ریسکیو کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں