تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گلوکارہ شکیرا بڑی مشکل میں پھنس گئیں

میڈرڈ: اسپین کی عدالت نے ٹیکس فراڈ کیس میں معروف گلوکارہ شکیرا کو طلب کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہسپانوی عدالت نے کولمبین گلوکارہ شکیرا پر الزامات کا مقدمہ چلانے کا باضابطہ حکم دے دیا ہے، ان پر انکم ٹیکس کی مد میں 14.5 ملین یورو (14.31 ملین امریکی ڈالر) ادا نہ کرنے کا الزام ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی عدالت نے شکیرا کو ٹیکس فراڈ کیس میں طلب کیا ہے تاہم عدالت نے تاریخ نہیں بتائی گئی۔

رواں سال جولائی میں کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے خلاف ٹیکس فراڈ کیس میں تصفیہ کی پیشکش کو ٹھکرادیا تھا، ہسپانوی پراسیکیوٹر نے گلوکارہ کو تصفیہ کی پیشکش کی تھی۔

شکیرا کی میڈیا ٹیم کے مطابق وہ کیس لڑنے کے لیے بالکل پُرجوش ہیں اور اس میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے لہٰذا انہوں نے تصفیہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: واکا واکا گرل شکیرا پر بڑی مشکل آن پڑی

خبر ایجنسی نے کہا کہ تصفیہ کی پیشکش سے متعلق اہم تصفیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ بارسلونا میں موجود پراسیکیوٹر دفتر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس متعلق کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

شکیرا کے خلاف ٹیکس فراڈ کیس 2018 میں پہلی بار سرخیوں میں آیا۔ گلوکارہ نے 2019 میں گواہی دیتے ہوئے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -