اشتہار

سائفر کیس : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی :  سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کریں گے۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچ گئے، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے 4 دسمبر کو خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سربراہ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردجرم کیلئے 12 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

دوران سماعت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالتی سماعت پر اعتراض کیا تھا ، عثمان گل ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالتی سماعت کیلئے نوٹی فکیشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے جبکہ وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہجب تک نیا نوٹی فکیشن نہیں ہوتا کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔

جج نے ریمارکس دیئے تھے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کاڈویژنل بینچ جج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن درست قرار دے چکا ہے ، آپ کے جو دلائل ہیں وہ ہم اپنے آرڈر میں لکھ دیتے ہیں۔

دوسری جانب سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی چھ مقدمات میں انیس دسمبر اور بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں عبوری ضمانت میں دو جنوری تک توسیع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں