تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کیلئے خصوصی رعایت؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن (جوازات) نے مملکت آنے کے خواہش مند افراد کے لیے اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات سے ایک تارک وطن نے استفسار کیا تھا کہ سعودی عرب آنا چاہتا ہوں، کیا کورونا ویکسینیشن کی شرط لازمی ہے یا پھر کوئی رعایت موجود ہے؟۔

محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ سعودی اقامہ ہولڈرز اگر مملکت سے ایسے ممالک گئے جہاں سفری پابندی عائد ہے تو وہاں سے دوبارہ سعودی عرب لوٹنے کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی ہے۔

پابندی زدہ ممالک سے سعودی عرب براہ راست آنے کے لیے اقامہ ہولڈرز کو مذکورہ بالا اصول پر عمل کرنا ہوگا۔

جوازات نے یہ بھی دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ ایسے مسافر جو سفری پابندی کا شکار ممالک جانا چاہتے ہیں تو انہیں روانگی سے قبل مملکت میں ہی مکمل ویکسینیشن کرانا ہوگی جس کے بعد ہی وہ مذکورہ ممالک سے براہ راست آسکتے ہیں۔

ایسے سعودی اقامہ رکھنے والے مسافروں پر سفری پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر سعودی حکام نے اب بھی چند ممالک پر سفری پابندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -