اشتہار

اسپیشل جے آئی ٹی نے شہید ارشد شریف کے کینیا سے ملنے والا سامان مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسپیشل جے آئی ٹی نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے شہید ارشد شریف کے کینیا سے ملنے والا سامان مانگ لیا اور پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کے بیانات ریکارڈ کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق شہید ارشد شریف کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی کا پانچواں اجلاس ہوا ، جس میں ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنیوالی پمز کی ٹیم بھی شریک ہوئی۔

اجلاس میں پمز اسپتال ٹیم کی جانب سے پوسٹ مارٹم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس کے بعد اسپیشل جے آئی ٹی نے ڈاکٹروں کی ٹیم کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔

- Advertisement -

اجلاس میں پوسٹ مارٹم کے وقت لی جانیوالی تصاویر بھی جے آئی ٹی کے حوالے کی گئیں۔

پمز اسپتال اور میڈیکل ڈائریکٹر پمز بھی جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، جن سے اسپیشل جے آئی ٹی کی جانب سے ایک گھنٹے تک سوالات کئے گئے۔

اسپیشل جے آئی ٹی کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے ، جس میں جےآئی ٹی نےشہید ارشد شریف کے کینیا سے ملنے والا سامان مانگا گیا ہے۔

یاد رہے ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے کینیا کیلئے ویزے اورکینیاحکام سےملاقاتیں طے کرنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع نے کہا تھا کہ اسپیشل جے آئی ٹی کی درخواست پر پاکستانی ہائی کمیشن کینیا کو معاملے سے آگاہ کردیا گیا، اسپیشل جے آئی ٹی چند روز میں کینیا روانہ ہوگی۔

اسپیشل جے آئی ٹی فائرنگ کرنیوالے کینیاپولیس کےاہلکاروں کےبیانات ریکارڈ کرے گی جبکہ خرم اوروقار کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے، اس کے علاوہ ٹیم ارشد شریف کی کینیا میں رہائشگاہ،جائے وقوع اورفائرنگ رینج کا بھی دورہ کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں