اشتہار

’رمضان استنبول میں گزاریں‘ ترکش ایئرلائن کی آفر

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی کی قومی ایئرلائن نے ’رمضان استنبول میں گزاریں‘ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

چیئرپرسن ترکش ایئرلائن احمد بولات نے کہا کہ نئے اقدام کا مقصد مشرق بعید کے ممالک کے مسلمان مسافروں کو "استنبول میں رمضان گزاریں” پیکیج پروگرام کے ساتھ استنبول کی طرف راغب کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکش ایئرلائن نے پہلے ہی نئے پروجیکٹس بنائے ہیں جن میں ہانگ کانگ، فلپائن اور انڈونیشیا میں اگلے ہفتے کے اوائل میں رمضان پیکیج پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پروگرام ملائیشیا اور انڈونیشیائی مسلمانوں کے لیے اہم دلچسپی کا حامل ہو گا اور یہ شاندار کامیابی حاصل کرے گا۔

ترکش ایئرلائن کی جانب سے نئے پروگرام اور آفرز سیاحت کو فروغ دینے اور دنیا بھر کے مسافروں کو اپنی طرف راغب کرنا ہے تاکہ ہولناک زلزلوں کی تباہی کے بعد کم ہوتی سیاحوں کی تعداد کو بڑھایا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں