تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فرش پر تھوکنا اور کرونا کرونا چیخنا شہری کو مہنگا پڑگیا

سنگاپور : ایئرپورٹ پر واقع ریستورنٹ میں تھوک کر کرونا کرونا چیخنا شہری کو مہنگا پڑگیا، عدالت نے دو ماہ قید کی سزا سنادی۔

مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی جان لیوا وبا پھیلنے کے بعد سنگاپور میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ پیش آیا ہے جس میں شہری کو قید کی سزا ہوئی۔

جسوندر سنگھ نامی شخص نے تین مارچ کو ایئرپورٹ پر واقع ریستورنٹ میں داخل ہوکر عملے کی اجازت کے بغیر پلیٹ اٹھاکر خود کھانا لینے کی کوشش کی جس پر عملے نے بتایا کہ ریستورنٹ بند ہے۔

جسوندر سنگھ ویٹرس کی بات سن کر غصّے میں آگئے اور پلیٹ توڑ دی اور فرش پر تھوکتے ہوئے کرونا کرونا چیخنے لگے۔

ریستورنٹ مینیجر وکرم اوم پرکاش نے مذکورہ شخص کو بیٹھنے کو کہا جس پر جسوندر نے بیٹھے ہوئے اپنی ٹانگیں میز کے اوپر رکھ لیں اور پھر فرش پر تھوکنا شروع کردیا۔

ریستورنٹ مینیجر نے سیکیورٹی انچارج کو بلاکر 55 سالہ جسوندر سنگھ کو پولیس کے حوالے کروایا جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے جسوندر سنگھ کو غیر ذمہ دارانہ حرکت کرنے پر 2 ماہ قید کی سزا سنا دی ، اس کے علاوہ مذکورہ شخص کو 55 دن قید کی سزا اور کاٹنی پڑے گی۔

جسوندر سنگھ کو رواں سال جنوری میں ہراسانی سمیت مختلف جرائم پر چھ ماہ اور 5 ہفتے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

احکامات کے تحت سنگھ اس بات کے پابند تھے کہ وہ 28 فروری سے 26 اپریل تک ایسے کسی جرم کے مرتکب نہیں ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -