تازہ ترین

‘ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے ‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری کو جیل میں ڈالنے کی خواہش عمران خان کا شکست تسلیم کرنا ہے اب عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصل آصف زرداری کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ گملے میں اگائی گئی پی ٹی آئی سڑ اور سکڑ رہی ہے، اس کے اکثر اراکین قومی اور پنجاب اسمبلی اب نیازی سے نجات چاہتے ہیں، شاہ محمود، شیخ رشید اور فواد چوہدری پھر سیاسی خانہ بدوش بننے والے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لاہور میں سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ دہرائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ دہرائی جا رہی ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ آصف علی زرداری کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی کرپشن پر این آر او لیا ہے، آصف علی زرداری لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خرید رہے ہیں، انہیں جیل میں ہونا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -