تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’اسکوئڈ گیم‘ سیزن 2: ڈائریکٹر کرداروں کو لے کر مخمصے کا شکار ہوگئے

لاس ایجنلس: نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ مقبول قرار دیا جانے والا جنوبی کوریائی گیم شو ’اسکوئڈ گیم‘ (Squid Game) کے ڈائریکٹر و مصنف سیزن 2 کی ریلیز سے قبل بڑی مشکل میں پڑ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر و مصنف ہوانگ ڈونگ شو کے پہلے سیزن کی بدولت ایمی اعزاز حاصل کر چکے ہیں تاہم اب وہ سیزن 2 میں مردہ کرداروں کو واپس لانے چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم! اسکوئڈ گیم کے سیزن 2 سے متعلق اعلان ہوگیا

ایک تقریب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوانگ ڈونگ نے کہا: ’میں سیزن 2 میں کھیلے جانے والے گیمز تیار کر چکا ہوں جبکہ اسکرپٹ بھی تقریباً آخری مراحل میں ہے، مگر اب پریشانی یہ ہے کہ پہلے سیزن میں مرنے والے کرداروں کو واپس کیسے لاؤں؟‘

ہوانگ ڈونگ نے کہا: ’نئے شو کے لیے (Ji-young) کو واپس لانا چاہتا ہوں لیکن پچھلے شو میں اس کی قریبی دوست (Sae-byeok) کو بھی مروا دیا۔ سوچ رہا ہوں دونوں کے کرداروں کا کیا کروں‘۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے گیم شو میں بہت سے کردار مروا بیٹھا، اس پر معذرت خواہ ہوں کیوں کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ آگے ایسی مشکل درپش ہوگی۔

واضح رہے کہ اسکوئڈ گیم کا پہلا سیزن 2021 میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں پیسوں کی لالچ میں آکر درجنوں افراد ایک کھیل کا حصہ بنتے ہیں۔

گیم میں ہار کی صورت میں انہیں ایک ایک کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے جبکہ آخری مرحلے تک پہنچنے والے فرد کو ساڑھے پانچ ارب پاکستانی روپے ادا کر کے آزاد کر دیا جاتا ہے۔

رواں سال جون میں ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ نے گیم کے دوسرے سیزن کی ریلیز کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 2024 تک نیا گیم شو آئے گا جس میں اداکار لی جنگ جے اور لی بیونگ بھی نظر آئیں گے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ دوسرے سیزن میں ایک نئی خطرناک ڈول (گڑیا) بھی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -