تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پیاس سے تڑپتی گلہری

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں، کچھ اسی طرح کی ایک ویڈیو ان دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔

جنگلی حیات اپنے لیے قدرتی شعور کے مطابق خوراک اور پانی کا انتظام خود کرلیتی ہے مگر ہم نے دیکھا ہے کہ وہ جانور جو انسانی آبادی میں آجائیں یا گھروں میں پالے جائیں وہ اپنی غذا تلاش کرنے کے بجائے اسے حاصل کرنے کےلیے انسانوں پر انحصار کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی حالیہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گلہری جو انسانوں کے قریب آنے بھی خوفزدہ ہوتی ہے اسے پیاس نے اتنا مجبور کیا کہ وہ لوگوں سے پانی مانگنے لگی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سیاحتی مقام پر تفریح کی غرض سے جانے والے شخص کے گرد ایک گلہری مسلسل گھوم رہی ہے جو اپنے ہاتھوں کو اٹھا کر بار بار پانی کا سوال کررہی ہے۔

پہلے تو سیاح یہ سوچ کر گلہری کوئی نقصان نہ پہنچائے ادھر ادھر گھومتا رہا لیکن پھر اس نے گلہری کو پیاس سے ٹرپتا دیکھ کر اپنی بوتل کا ڈھکن کھولا اور بے زبان جانور کو پانی سے سیراب کیا۔

پیاس سے بلبلاتی گلہری اور انسانیت کی مثال قائم کرتی ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر بے تحاشا صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اس ویڈیو شیئر کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -