تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ننھی گلہری کی سردیاں گزارنے کے لیے معصوم حرکت، لیکن گاڑی مالک مشکل میں پڑ گیا

شمالی ڈکوٹا: امریکا میں ایک ننھی گلہری نے سردیاں گزارنے کے لیے ایک ایسی معصوم حرکت کی، جس کے بارے میں جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا، لیکن ایک گاڑی مالک اس کی وجہ سے سخت مشکل میں پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی ڈکوٹا میں ایک جگہ کئی روز سے پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو گلہری نے ہزاروں اخروٹوں سے بھر دیا، امریکی شہری اپنی گاڑی میں ہزاروں اخروٹ دیکھ کر حیران اور پریشان رہ گیا۔

گلہری نے چند ہی روز میں ہزاروں کی تعداد میں جنگلی اخروٹوں کا ذخیرہ کر لیا تھا، معلوم ہوا کہ گلہری اپنی سردیاں گزارنے کے لیے اسے جمع کرتی رہی تھی، دل چسپی کی بات یہ ہے کہ یہ کارنامہ صرف ایک گلہری کا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق گاڑی مالک نے بالٹیاں بھر بھر کر اخروٹ گاڑی کی مختلف جگہوں سے نکالے، یہ ڈیش بورڈ، سیٹوں اور گاڑی کے ہر حصے میں موجود تھے، یہاں تک کے گلہری نے ریڈی ایٹر کے پنکھوں تک کو اخروٹوں سے بھر دیا تھا۔

گاڑی میں بیٹھنے کی جگہ تو درکنار، اندر پیر رکھنے کی بھی جگہ نہ تھی، ٹرک کے مالک نے بتایا کہ ان کا ایس یو وی نما ٹرک جہاں کھڑا تھا، وہیں قریب میں جنگلی اخروٹ کا بھرا ہوا ایک درخت تھا۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ گاڑی مالک نے گاڑی سے 42 گیلن وزنی اخروٹ نکالے، جس کے لیے انھیں بہت محنت کرنی پڑی، جب انھوں نے انجن کھولا تو اس کے اندر بھی اخروٹ بھرے ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -