جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’فواد خان کے ساتھ زندگی بھر کام کرنے کے لیے تیار ہوں‘، صرحا اصغر

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ فواد خان کے ساتھ زندگی بھر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ صرحا اصغر نے شرکت کی اور سیگمنٹ پردہ اٹھا دیں میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے افطاری بنانے اور پکوڑے کھانے کا شوق بھی نہیں ہے لیکن شوہر عمر کو پکوڑے کھانے کا شوق ہے ہم دو افراد ہیں کتنا ہی پکا لیں لیکن شوہر کو یہ خواہش ہوتی ہے چاٹ اور دیگر چیزیں بھی ہونی چاہییں۔

- Advertisement -

صرحا اصغر نے کہا کہ ایک دن عمر نے سب چیزیں آلو سے بنا لی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیند کو پوری کرنے کے لیے امریکا چلی گئی تھی، جب سے ایہان پیدا ہوا ہے ہمیں نیند پوری کرنے کا موقع نہیں ملتا اسی لیے بچے کو والدہ کو پکڑا کر ترکی چلے گئے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ نیو ایئر پر نیند پوری کرنے کے لیے بنکاک چلے گئے تھے، فائر ورکس بھی نہیں دیکھے اور عمر کو بولا کہ سو جائیں۔

صرحا اصغر نے بتایا کہ زندگی میں کبھی چائے نہیں پی کیونکہ گھر میں کوئی نہیں پیتا، چائے چکھی ہے وہ بھی اشتہار کے لیے، مٹھائی بھی نہیں کھاتی مجھے اس کا شیرا نہیں پسند ہے، کافی اچھی لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد شوہر کو بھی اداکاری سکھا دی ہے اور وہ ریلز میں اچھی خاصی اداکاری کرلیتے ہیں، وہ مجھے بتاتے ہیں کہ تم صحیح نہیں کررہے ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں