تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

صرف ایک روز کا پیٹرول رہ گیا، سری لنکن وزیراعظم نے قوم کو خبردار کردیا

کولمبو: سری لنکن وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صرف ایک روز کا پیٹرول کا ذخیرہ باقی ہے، آنے والے مہینوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے رانیل وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہ معیشت ایک خطرناک صورتحال میں ہے، معیشت ایک خطرناک صورتحال میں ہے، آنے والے مہینوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں چودہ ضروری ادویات کی شدید قلت ہے، ادویات کے لیے فوری ادائیگیاں کرنے کی ضرورت ہے اور سرکاری تنخواہوں، ضروری اشیا کی ادائیگی کے لیے پیسے چھاپنا جاری رکھنا ہے، ان تمام امور کو ہنگامی طور پر انجام دینے کے لئے پچہتر ملین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں کرفیو میں نرمی کر دی گئی

انہوں نے قوم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے کچھ مہینے مشکل ترین ہوں گے، قوم کو قربانیاں دینے اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔

رانیل وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہ سری لنکن ایئر لائنز کی نجکاری کرنے کی تجویز ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا کو ایندھن کی قلت اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا ہے، حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ کچھ سری لنکن شہری ایک وقت کا کھانا چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

Comments