تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سری لنکا: ہزاروں‌ جڑواں افراد کو مایوسی کا سامنا

جڑواں یا ٹوئنز اگر ہم شکل بھی ہوں اور مماثل حلیہ اختیار کر کے سامنے آئیں تو یقینا کسی کو بھی اپنے اصل نام سے شناخت کرنے اور پہچان کے حوالے سے امتحان میں ڈال سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں جڑواں افراد کو اکٹھا کرکے خوشی اور تفریح کے ساتھ سب سے بڑے ٹوئنز فیسٹیول کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش نئی نہیں ہے۔ ٹوئنز میلہ امریکا سمیت دنیا کے دیگر ملکوں میں سجایا جاتا رہا ہے۔

اس سال سری لنکا کی ٹوئنز کے نام سے رجسٹرڈ تنظیم نے کولمبو کے ایک میدان میں جڑواں افراد کو اکٹھا کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی جس میں وہ کام یاب ہوتی نظر نہیں آرہی۔ تاہم گزشتہ روز ہونے والے اس ایونٹ سے متعلق حتمی نتیجہ دو ہفتے بعد ہی سامنے آسکے گا۔

کولمبو میں جڑواں اور بہت سے ہم شکل افراد نے ایک جیسا حلیہ اور کپڑے زیبِ تن کرنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں جب میلے میں شرکت کی تو معلوم ہوا کہ منتظمین گنیز ریکارڈ کے کچھ اصولوں کی پابندی نہیں کرسکے اور ٹوئنز کا یہ اجتماع ناکامی سے دوچار ہوسکتا ہے۔

اپنی نوعیت کے اس منفرد میلے میں چھے ہزار افراد نے رجسٹریشن کروائی تھی جب کہ منتظمین کو پانچ ہزار جڑواں اکٹھا کرنا تھے۔

منتظمین کے اندازوں کے برعکس بڑی تعداد میں جڑواں بچے میلے میں آئے اور لمبی قطاروں کی وجہ سے رجسٹریشن کا عمل بھی رکاوٹوں کا شکار اور دشوار رہا۔ منتظمین کی جانب سے ہدایت تھی کہ تمام شرکا تصاویر بنانے کے لیے پوز کریں گے جس کے بعد کم از کم پانچ منٹ انتظار کرنا ہو گا۔

یہ ایونٹ پچھلا ریکارڈ توڑ سکا یا نہیں، مگر یہ ضرور ہے کہ بچوں اور میلے میں شریک ہونے والے تمام لوگوں نے خوب تفریح کی اور ہنسی خوشی دن گزارا۔

اس میلے میں سری لنکا کی فوج کے دو جڑواں بھائی بھی شریک تھے۔

Comments

- Advertisement -