تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سری لنکن صدر کی ایسٹر بم دھماکوں کی نئے سرے سے تحقیقات کا حکم

کولمبو : سری لنکا کے صدر مائی تریپالا سری سینا نے کیتھولک گرجا گھر کے حکام کی جانب سے تحقیقات پر خدشات کا اظہار کیے جانے پر ایسٹر بم دھماکوں کی نئے سرے سے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتاےا کہ کیتھولک گرجا گھر کے حکام نے گزشتہ تحقیقات پر خدشات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد صدر متھری پالا سری سینا نے ججوں پر مشتمل 5 رکنی پینل قائم کیا ہے جسے3 ماہ کے اندر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال ایسٹر کے موقع پر 21 اپریل کو سری لنکا میں 3 گرجا گھروں ،3 ہوٹلوں پر دھماکوں میں 258 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

سری لنکن حکومت نے دھماکوں کی ذمہ داری مقامی جہادی گروپ ڈالی تھی، جبکہ پارلیمنٹری پبلک انکوائری میں سیکیورٹی اورانٹیلی جنس حکام نے صدر سر ی سینا پر نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر توجہ نہ دینے اور حملوں کی انٹیلی جنس اطلاعات ہونے کے باوجود کوئی اقدامات نہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Comments

- Advertisement -