جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

ڈربن ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم 42 رنز پر ڈھیر ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈربن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 42 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ڈربن میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم 191 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 42 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، کمندو مینڈس 13 اور لہیرو کمارا 10 رنز بناسکے جبکہ پانچ کھلاڑی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

- Advertisement -

جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ بولر مارکو جانسن نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کوئٹزی نے دو اور ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 191 رنز بنائے تھے کپتان ٹمبا باووما 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے، کیشو مہاراج نے 24 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

ترسٹن اسٹبس 16 اور مارکو جینسن 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرننڈو اور لہیرو کمارا نے تین، تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا تیسرے جبکہ جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں