کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم نے کورنگی میں ہوٹل اور دودھ کی دکانوں پر چھاپے مار کر گیس کی چوری پکڑلی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سوئی سدرن پولیس نے کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ایک ہوٹل اور ایک ملک شاپ اور چھاپے مارے ہیں۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق یہ چور گیس پائپ لائن سے براہ راست گیس چوری کر کے ہیوی پاور جنریٹر اور دیگر اشیا چلارہے تھے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی پولیس نے گیس چوری کے الزام میں ملزم مقصود کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا۔
ملزم مین لائن سے 650 سی ایف ٹی فی گھنٹہ کے حساب سے گیس چوری کر رہا تھا جس کی وجہ سے کمپنی کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔