تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

رواں سال کی سب سے بڑی چوری کا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی: شہر قائد میں رواں برس کی سب سے بڑی چوری کی واردات کے مرکزی ملزم کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گرفتار کرلیا ہے۔

اسپیشل سپریٹینڈنٹ پولیس ایس آئی یو عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد کرلی ہے۔ ای ایس پی عارف عزیز نے کہا کہ کیش کے علاوہ کروڑوں روپے مالیت کے ہیرے، سونے اور چاندی کے زیورات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ملزم نے 27 اپریل 25 رمضان کو ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنگلے میں واردات اس وقت کی جب گھر کا مالک پوری فیملی سمیت عمرے کی ادائیگی کے لیے گیا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اہلخانہ کو عمرے سے واپسی پر 7 مئی کو چوری کا علم ہوا، جس کی رپورٹ انہوں نے پولیس کو درج کروائی، جس کے بعد آئی جی سندھ کے حکم پر ایس آئی یو، سی پی ایل سی کی ٹیم تشکیل دی گئی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم 2017 میں بلڈر اینڈ ڈویلپرز آفس میں بطور سیکریٹری کام کرتا تھا، جہاں سے اسے چوری کرنے پر مالکان نے نوکری سے نکال کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ ملزم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد 3 سال تک واردات کی پلاننگ کرتا رہا، ملزم کو پتا تھا کہ فیملی ہر سال رمضان میں عمرے پر جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ 27 رمضان کو بنگلے میں داخل ہوا اور 2 دن تک اندر رہا، 29 رمضان کو سحری میں آن لائن ٹیکسی سے ایئرپورٹ روانہ ہوا، ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ٹیکسی کے جاتے ہی واپس اپنے گھر پہنچ چلا گیا۔

Comments

- Advertisement -