تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آئی ایم ایف سے معاہدہ ، وزیر خزانہ نے بڑی خبر سنادی

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سےاسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہوجائے گا، جس کے بعد ورلڈبینک اورایشائی ترقیاتی بینک بھی رقم دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں کوئی نجکاری پر بات نہیں ہوئی، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہوجائے گا، یہ معاہدہ بہت اہم ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد بورڈ کے اجلاس میں پیسے فراہم کرنے کی منظوری ہوگی اور پیسے آجائیں گے ، معاہدے سے معیشت بہتر ہوگی روپیہ بہتر ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف سے 3بلین ڈالر آئیں گے ، ہم نے درخواست کی پروگرام بڑھائیں اور2بلین ڈالر مزید دیں، امید ہے سب کچھ ملا کر آئی ایم ایف سے5 بلین ڈالر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے سے ورلڈ بینک سے ایک ارب ڈالر ملیں گے، اس کے بعد اے ڈی بی سے اڑھائی ارب ڈالر آئیں گے اور مزید اداروں سے پیسے مل سکیں گے، مجموعی طور پر 8.9 ارب ڈالر پائپ لائن میں ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ سعودی وزیر نے کہا 3بلین ڈالر کی رقم ری رول کردیں گے ، سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کی توسیع بھی ہو جائے گی اور سعودی عرب سے مزید ریلیف جولائی میں آجائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا عمران خان نے آخر میں سبسڈی دی جو حکومت چلانے سے 3 گنا زیادہ ہے، عمران خان کے اقدام سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، ہم نے امیرلوگوں کے سبسڈی ختم کی غریبوں کا تحفظ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -