بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا ، شرح سود برقرار رہنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سےشرح سود میں ردوبدل کااعلان آج کیا جائےگا، ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائےگا،اسٹیٹ بینک میں گورنر رضا باقر کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ، کمیٹی معاشی جائزے کے بعد اگلے 2 ماہ کے لئے شرح سود کا فیصلہ کرے گی، شرح سود کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے آج شام کو کیا جائے گا.

ماہرین کے مطابق افراط زر کی شرح، روپے کی قدر اور دیگر مالیاتی اشاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، اس وقت شرح سود تیرہ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہے۔

یاد رہے ستمبر میں اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے موجودہ شرح سود آیندہ دو ماہ کے لیے برقرار رکھا تھا۔

مزید پڑھیں : شرح سود کو فی الوقت موجودہ سطح پر برقرار رکھا جاسکتا ہے، رضا باقر

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے غیرملکی جریدے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ شرح سود کو فی الوقت موجودہ سطح پر برقرار رکھا جاسکتا ہے، افراط زر میں اتنی تبدیلی نہیں آئی کہ شرح سود میں کمی کی جائے، آئندہ چند ماہ میں افراط زر کی شرح میں کمی متوقع ہے، روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ فورسز کے مطابق کی گئی ہے، آئی ایم ایف کے سائیکل سے بچنے کے لیے شرح بچت میں اضافہ کرنا ہوگا۔

غیرملکی جریدے کے مطابق پاکستان میں شرح سود اس وقت جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے، جنوری 2018 کے مقابلے میں شرح سود دگنی ہوچکی ہے، شرح سود میں اضافہ افراط زر کی شرح کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا، جبکہ مہنگائی میں اضافے کی شرح 11 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں