ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی اور شرح سود کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیڑھ ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو برقرار رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی۔ مارچ 2024 میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد پررہی۔ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 60 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز سے سرپلس رہا۔

اسٹیٹ بینک نے جاری بیان میں کہا کہ جولائی تا مارچ ترسیلات زر 9.3 فیصد سے بڑھ کر 21 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں زرعی شعبےمیں 6.8 فیصد کی مضبوط نمو ہوئی۔

- Advertisement -

صنعتی شعبے میں بڑے پیمانے کی اشیا سازی میں 0.5 فیصد کی کمی نوٹ کی گئی، عید کے موقع پر ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جولائی تا مارچ جاری کھاتے کا خسارہ گزشتہ سال کی نسبت 87.5 فیصد کم ہوا، جولائی تا مارچ جاری کھاتا 0.5 ارب ڈالر تک آگیا ہے۔ برآمدات میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکی زرعی پیداوار بہتر ہوئیں اور اقتصادی سرگرمیاں معتدل رہیں۔

مالیاتی ادارے نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک قرضے کی معقول رقم بشمول 1 ارب ڈالر یورو بانڈ واپسی کے قابل ہوا، اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر بھی 8.0 ارب ڈالرکے لگ بھگ برقراررہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں