اشتہار

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، جس میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے بنیادی شرح سود 21 فیصد ہی رہے گی، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی اور غیرملکی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اور پالیسی ریٹ 100 بیسس پوائنٹس کو 21 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا کہ ملک میں مئی میں مہنگائی 38 فیصد رہی ہے، اگر کوئی نادیدہ حالات پیش نہ آئے تو توقع ہے کہ جون اور اس کے بعد مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگی۔

اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی نے گذشتہ اجلاس کے بعد حالات میں  کئی اہم تبدیلیاں نوٹ کیں۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی حقیقی جی ڈی پی نمو مالی سال 23 کے دوران خاصی سست  ہوگئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 9جون کو حکومت نے مالی سال 24 کے بجٹ کا اعلان کیا جس میں مالی سال 23 کے نظر ثانی شدہ تخمینوں کے مقابلے میں ایک تھوڑا تخفیفی مالیاتی موقف اختیار کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اجناس کی عالمی قیمتیں اور مالی حالات  حال ہی میں کچھ بہتر ہوئے ہیں اور قلیل مدت میں توقع ہے کہ یونہی برقرار رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں