جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے چار سال بعد سرپلس ہوگیا، اسٹیٹ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے چار سال بعد سرپلس ہوگیا، گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ5.56ارب ڈالر تھا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے مؤثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا، اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے4سال بعد سر پلس ہوا، اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالرسرپلس رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں4.49ارب ڈالر ریکارڈ کمی ہوئی، جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گھٹ کر1.47ارب ڈالر رہ گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ5.56ارب ڈالر تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : بیرونی سرمایہ کاری میں‌ اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر، 1.1 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر بیرونی سرمایہ کاری 7.75 کروڑ ڈالر منفی تھی۔
نجی شعبے میں 66، سرکاری شعبے میں 43 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

سرکاری شعبے میں سرمایہ کاری حکومتی تمسکات میں ہوئی، رپورٹ کے مطابق براہ راست سرمایہ کاری 65 کروڑ، اسٹاک مارکیٹ میں 1.56 کروڑ ڈالر رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں