کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، معاشی تجزیہ کار شرح سود میں کسی ردوبدل کی توقع نہیں کر رہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود کاتعین کیا جائےگا، اس وقت بنیادی شرح سودچھ فیصد کی کم ترین سطح پر ہے۔
معاشی ماہرین کےمطابق افراط زرکی شرح میں اضافے،برآمدات میں کمی اور امریکا کے مرکزی بینک کی جانب سےشرح سود میں ممکنہ اضافے کے باعث شرح سودمیں کوئی ردوبدل متوقع نہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے برآمدات میں فوری اضافے کا امکان نہیں، جون میں آئی ایم ایف قرض پروگرام بھی اختتام پذیر ہونے والا ہے اس لئے روپے کی قدر دباو کا شکار ہوسکتی ہے۔