جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

فائنل سے قبل انضمام کا کھلاڑیوں کے لئے پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ لڑکوں پر تنقید بھی ضرورت سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہےکہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔

انیس سو بانوے اور دوہزار بائیس کے درمیان مماثلت پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ حالات وواقعات تو 92 والے ہی ہیں تب بھی گروپ اسٹیج سے باہر ہوتےنظر آرہے تھے اب کی بار بھی ویسا ہی تھا

یہ بھی پڑھیں:  گواسکر کو بھی بابر اعظم میں مستقبل کا وزیراعظم نظر آنے لگا

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل نیوزی لینڈ سے فائنل انگلینڈ سے ہوا وینیو بھی یہی تھا، مگر 92 میں بہت زیادہ پریشر تھا جبکہ اس بار کم نظر آرہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم پر حالیہ دنوں پر کی جانے والی تنقید پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ لڑکوں پر تنقید ہوتو ہی اصلاح بھی ہوتی ہے مگر تنقید بھی ضرورت سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں