اشتہار

ایک کروڑ مالیت کی لگژری گاڑی چھیننے کی واردات، فوٹیج سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ایک کروڑ مالیت کی لگژری گاڑی چھیننے کی واردات ہوئی ہے جس کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مہنگی گاڑیاں چھیننے کے واقعات رک نہ سکے، بھینس کالونی روڈ پر موٹر سائیکل اور کار سوار ڈاکوؤں نے لگژری گاڑی چھینی اور فرار ہو گئے۔

نئی لگژری گاڑی چھیننے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، فوٹیج میں سفید رنگ کی کار اور موٹر سائیکل سوار ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

ایک ڈاکو کار سے اتر کر کالے رنگ کی لگژری گاڑی کی طرف گیا، ڈاکو نے اسلحے کے زور پر ڈرائیور کو یرغمال بنایا، اور گاڑی چھین کر لے گیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان دوسری جانب چلے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو گاڑی چھین کر ناردرن بائی پاس لے گیا، چھینی گئی گاڑی کی مالیت 1 کروڑ سے زائد ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں