اشتہار

گٹر کے ڈھکن کی انوکھے انداز میں چوری : ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ہم نے اپنے شہر یا علاقے میں چوری کے بیشتر واقعات سن رکھے ہیں کہ جس میں چور کسی گھر میں نقب لگا کر پورے گھر کا صفایا کرجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ عوامی مقامات پر جیب کترے یا نوسرباز افراد اپنے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے عام شہریوں کو ان کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کردیتے ہیں۔

لیکن بعض اوقات ہمارے سامنے کچھ ایسے انہونے واقعات رونما ہوجاتے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر افسوس اور حیرت کے ساتھ ساتھ بے اختیار ہنسی بھی آجاتی ہے۔

- Advertisement -

کچھ ایسا ہی واقعہ بھارت میں بھی پیش آیا جہاں ایک اچھے خاصے اور معقول شخص نے ایسی حرکت کی کہ دیکھنے والے مسکراتے ہوئے دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایسی ہی ایک ویڈیو نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص جو دیکھنے میں کہیں سے بھی غریب یا مفلوک الحال نہیں لگتا۔

وہ شخص رات کے وقت ایک سنسان سڑک پر اپنی موٹر سائیکل روک کر ادھر ادھر دیکھتا ہے اور گٹر کے اوپر رکھا ہوا لوہے کا بڑا سا ڈھکن چرانے کیلئے اسے اٹھا کر موٹر سائیکل پر رکھ کر فرار ہوجاتا ہے۔

اس مزاحیہ ویڈیو کلپ کو انسٹاگرام پر ایک میم پیج ‘ویڈیوونیشن ڈاٹ ٹیب ‘نے شیئر کیا تھا اور اسے ساڑھے 24ہزار سے زیادہ ویوز اور 2.1ہزار لائکس ملے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں شیئر کرنے والے نے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ محفوظ نہیں انڈیا میں‘۔ صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں