اشتہار

مریم نفیس چائلڈ لیبر کے خلاف بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے چائلڈ لیبر کے خلاف ویڈیو پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نفیس نے ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے بچوں کے لیے بچوں کو نوکریاں دینا بند کریں۔

واضح رہے کہ مریم نفیس کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گھریلو ملازمہ فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ دوسری گھریلو ملازمہ رضوانہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

- Advertisement -

مریم نفیس نے اعدادو شمار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان میں تقریباً 3.3 ملین چائلڈ لیبرز موجود ہیں اور یہ بچے صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ’ہمیں بطور معاشرہ اجتماعی طور پر ان گھناؤنے جرائم اور اذیتوں کو روکنے کی ضرورت ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ کسی کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے، کسی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے اور کسی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا جاتا ہے۔‘

مریم نفیس نے لکھا کہ ’ایسے جرائم کے خلاف آواز اٹھا کر انہیں ختم کیا جاستا ہے اور اس کی شکایت درج کروائی جاسکتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کوئی بھی بچے کی تعلیم کو اسپانسر کرسکتا ہے اور ان کے لیے اسکول بنانے میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے اور ان بچوں کو پڑھانے کے لیے چند گھنٹے رضاکارانہ طور پر دے سکتا ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں