تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانیہ میں طوفان کے دوران شہری کیساتھ عجیب واقعہ پیش آگیا، ویڈیو دیکھیں

برطانیہ اس وقت خطرناک طوفان کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث معمولات زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی ہے۔ طوفان میں تیز ہوائے چلنے سے گنجے برطانوی شہری کی وگ اڑ گئی۔

یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانوی شہری سڑک کنارے کھڑا ہے اور اچانک تیز ہوائیں چلنے سے اس کی وگ اڑ جاتی ہے۔

گنجا شخص تیز ہواؤں میں اِدھر اُدھر اڑتی وگ کے لیے دوڑ لگاتا ہے۔ وگ لگانے والے شخص کے دوست نے اس منظر کی ویڈیو بنائی جس میں وہ خود بھی قہقہہ لگا رہا ہے۔

https://youtu.be/XQAyBlHEglk?t=9

برطانیہ خطرناک طوفان کے باعث شہریوں کو گھروں میں رہنے کو ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئل آف وائٹ پر ریکارڈ توڑ 122 میل فی گھنٹہ کی رفتار ریکارڈ کی گئی۔ طوفان کے باعث کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ اسکول اور کاروبار بھی مکمل طور پر بند ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 110,000 سے زیادہ گھر بجلی سے محروم ہیں۔ ایئر پورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ منسوخ کردی گئی ہے۔ ہیتھرو ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی ناکام کوشش کرنے سے پہلے ایک طیارے کی ایک دوسری طرف جھولنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -