تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عجیب الخلقت خونخوار جانور سے شہریوں میں خوف ہراس، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

ریاض : سعودی عرب میں عجیب الخلقت اور خوفناک کالے جانور نے لوگوں میں خوف وہراس پھیلا دیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیو نے ہلچل مچا دی۔

مملکت کے جنوب میں واقع احد رفیدہ کے ایک پارک میں ایسی عجیب و غریب مخلوق آ گئی کہ لوگ خوف کا شکار ہوگئے، تصاویر انٹرنیٹ پر آئیں تو صارفین میں بھی خوف ہراس پھیل گیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ایک پارک میں ایک عجیب و غریب کالا جانور جنگل کی آگ کی طرح اچانک نمودار ہوا اور غائب ہوگیا۔

نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے صوبے کے المرایا پارک کی گردش کرنے والی ویڈیو کی حقیقت واضح کردی، جس کے بارے میں لوگ مختلف قسم کی رائے دے رہے تھے۔

اخبار الآن کے توئٹر اکاونٹ سے  شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں بنانے والے شخص کا دعویٰ ہے کہ یہ عجیب و غریب جانور یہاں نظر آیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین ڈر کی وجہ سے اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ جنگلی حیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی ٹیم کو مذکورہ مقام پر روانہ کیا گیا تھا۔

مذکورہ ٹیم نے اس جانور کو بغور دیکھا اور یقین دلایا ہے کہ یہ محض ایک آوارہ کتے کے سوا کچھ نہیں، محکمے کی ٹیم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کو چاہیے کہ کسی بھی معلومات شیئر کرنے سے پہلے اس کی صداقت کا جائزہ بھی لیا کریں۔

محکمہ جنگلی حیات کے ترجمان نے کہا کہ اگر جنگلی حیات سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات درکار ہوں تو محکمے سے رجوع کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -