تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسٹرابیری کی لسی بنانے کا آسان طریقہ

کراچی: گرمی شروع ہونے کے بعد جیسے ہی سورج آگ برسانے لگتا ہے تو بھوک ختم اور پانی کی طلب بڑھ جاتی ہے، انتھک محنت کرنے والا مزدور طبقہ یا دن بھر دھوپ کا سامنا کرنے والے اکثر دوپہر کے کھانے کے بجائے کوئی مشروب پی کر توانائی حاصل کرتے ہیں۔

موسم گرما شروع ہونے کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں میں چلچلاتی دھوپ نے لوگوں کے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، سورج کی تیز شعاعوں سے بچنے کے لیے لوگ جہاں مختلف تیاریاں کرتے ہیں وہی گرمی کے تدراک کے لیے فرحت بخش مشروبات کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

گرمی سے نجات حاصل کرنے کے لیے عام طور پر دہی کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے لسی سمیت دیگر جوسز ، ڈشز تیار کی جاتی ہیں تاکہ جسم کو مطلوب پانی کی مقدار پوری کی جاسکے۔

گرمی سے نجات کے لیے جہاں دیگر مشروبات کا استعمال ہوتا ہے وہی اسٹرابیری سے بنی لسی کا استعمال بھی کثرت سے کیا جاتا ہے۔  دو گلاس اسٹرابیری کی لسی بنانے کے لیے درج ذیل اشیاء درکار ہیں۔

اشیاء

ایک کپ اسٹرابیری

ایک کپ دودھ                                                                                                                               

چینی حسب ذائقہ

دہی ایک کپ

برف حسب ضرورت

طریقہ

دودھ میں چینی کو اچھی طرح محلول کرکے گرینڈر کے جگ میں ڈال دیں پھر اس میں اسٹرابیری شامل کریں اور اچھی طرح سے گرینڈ کرلیں بعد ازاں اس میں دہی اور برف شامل کر کے اچھی طرح گھومائیں۔

ویڈیو دیکھیں

اس کے بعد اسے گلاس میں ڈالنے سے قبل حسب ضرورت برف شامل کریں تاکہ لسی ٹھنڈی رہے ، پھر اسے پی کر گرمی کو دور بھگائیں۔


اگرآپ کو یہ خبرپسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -