تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

کراچی والے آج ‘اسٹرابیری مون’ کا دلفریب نظارہ کرسکیں گے

کراچی : رواں سال کا آخری سپر مون کا نظارہ آج دیکھا جا سکے گا، ماہرین نے اس چاند کو اسٹرابیری مون کا نام دیا ہے،پاکستان میں رات11:39پر مکمل روشن دیکھا جاسکے گا

تفصیلات کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں آج رواں سال کا آخری فل مون دیکھاجائےگا، اس ماہ کے فل مون کو اسٹرابیری مون کہا جاتا ہے، یہ سپر اسٹرابیری مون 2021 کیلئے 4سپر مونز میں آخری ہوگا۔

ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ چاند کا زمین سے فاصلہ کم ہونے پر عام دن کے مقابلے چاند بڑا نظر آتا ہے، فل اسٹرابری مون پاکستان میں رات11:39پرمکمل روشن دیکھا جاسکے گا۔

ڈاکٹرجاوید اقبال نے بتایا کہ آخری 3سپرمونز 28 مارچ ،27 اپریل اور 26مئی کو دیکھے گئے تھے۔

یاد رہے رواں ماہ 10 جون کو دنیا کے مختلف ممالک میں رواں سال کا پہلا سورج گرہن ہوا تھا ، تاہم سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نظر نہیں آیا، گرہن کے دوران آسمان میں سورج آگ کی انگوٹھی (Ring of fire) کی طرح نظرآیا، یہ زمین کے شمالی نصف کرے پر سب سے زیادہ واضح دیکھائی دیا، جس میں کینیڈا اور سائبیریا کے کچھ حصے شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -