جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

آوارہ کتے نے خاتون کو لٹنے سے کیسے بچایا؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

یوں تو سڑکوں اور گلوں میں آوارہ کتے خطرے کی علامت سمجھے جاتے ہیں، کتوں کے انسانوں پر حملے کے واقعات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ایسے میں ایک وائرل ویڈیو آپ کو دنگ کر سکتی ہے۔

جی ہاں! انٹرنیٹ پر انسان دوست آوارہ کتے کی ویڈیو وائرل ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب داد بھی مل رہی ہے، اصل ماجرا جان پر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے۔ حقیقی مناظر کو تسلیم کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔

منظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون سڑک کنارے کچھ سامان لیے اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں، ایسے میں پیچھا کرتا ملزم، عورت سے شاپر بیگ چھیننے کی کوشش کرتا ہے۔

- Advertisement -

اطراف میں موجود کتا صورت حال کو بھانپ کر اچانک ملزم پر ٹوٹ پڑا اور اسے ناکام بھاگنے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے کتے کے اس ایکشن کو سراہا، کئی لوگوں نے کہا آوارہ کتے صرف خطرہ نہیں ہوتے بلکہ کبھی کبھی اچھائی کا کام بھی کر جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں