اسلام آباد : صوبائی حکومتیں آوارہ کتوں سے نمٹنے میں ناکام ہوگئیں ، ایک ہفتے کے دوران 7000 سے زائد شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے۔
تفصیلات کے مطابق راہ چلتے شہریوں کے آوارہ کتوں کا نشانہ بننے کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سات ہزار سے زائد شہری نشانہ بنے۔
ذرائع این آئی ایچ نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے ملک بھر سے 7090 سگ گزیدگی کیسز رپورٹ ہوئے ، ملک بھر میں سب سے زیادہ پنجاب کے شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے۔
گزشتہ ہفتے پنجاب میں 3929 ، سندھ میں 2252 ، خیبرپختونخوا 541، بلوچستان میں 222 اور آزادکشمیر میں 138 سگ گزیدگی کے کیسز سامنے آئے۔
سندھ میں سگ گزیدگی کے زیادہ 255 کیس دادو سے رپورٹ ہوئے ، اس کے علاوہ گھوٹکی 202، سانگھڑ 189، نوشہرو فیروز 180، شکارپور 168،خیرپور 159،کشمور 151 شہری کتوں کے حملوں میں زخمی ہوئے۔
اس دوران کراچی ایسٹ 13، سنٹرل سے سگ گزیدگی کا 1 کیس ، کراچی ملیر سے سگ گزیدگی کے 47 کیس، کراچی ویسٹ میں 49 سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے تاہم کیماڑی، کورنگی، ساوتھ سے گذشتہ ہفتے کتے کاٹے کیس رپورٹ نہیں ہوئے۔
ٹانک 560 اور شانگلہ میں 16 شہری ،پشاور میں 14، باجوڑ 13 شہری کتوں کا نشانہ بنے جبکہ پنجاب، بلوچستان حکومت نے سگ گزیدگی کیسز کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔