اشتہار

اسٹریٹ کرمنلز نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اپنالیا، پولیس پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹریٹ کرمنلز کی جانب سے لوٹ مار کرنے کا نیا انکشاف سامنے آیا ہے، جس نے پولیس کی نیندیں حرام کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں اسٹریٹ کرمنلز کی جانب سے پولیس یونیفارم پہن کر لوٹ مار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

شاہ لطیف تھانے میں رشید عالم نامی مدعی نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق اپنے دوستوں کے ہمراہ چائے پینے جا رہا تھا کہ ہ شاہ لطیف گلستان سوسائٹی میں تین موٹر سائیکلوں پر پانچ مسلح ملزمان آئے اور ہمیں روکا۔

- Advertisement -

مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ دو موٹر سائیکلوں سے چار لڑکے اترے جن کے ہاتھ میں اسلحہ تھا، ایک میں سے ایک نے پولیس کی وردی اور دوسرے نے پولیس کی ٹوپی پہن رکھی تھی،ملزمان چار موبائل فونز اور96ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے۔

دوسری جانب پشاور پولیس نے چوری کے موبائل فونز خرید فروخت کی روک تھام کے لئے موبائل ایپ تیار کرلی ہے جس کے ذریعے چوری شدہ موبائل فونز کی برآمدگی سہل اور شہریوں کو بھی سہولت میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون چوری کی روک تھام کے لئے جدید فارمولا تیار

پولیس کے ایکسپرٹس نے یہ موبائل ایپ تیار کی ہے ایپ کو باآسانی ایپ اسٹور سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے موبائل فونز کاروبار سے منسلک دوکاندار اور شہری ایپ کی مدد سے فروخت کے لئے آنے والے موبائل فونز میں سے چوری شدہ موبائل کو فی الفور شناخت کرسکیں گے۔

پولیس سربراہ کے مطابق دکاندار ایپ کے ذریعے خود کو رجسٹر کروا کر اس سے فائدہ بھی حاصل کرسکیں گے اور ساتھ چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت میں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر سہولت کار بننے سے بھی بچ سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں