تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی: بیرون ملک سے آنیوالی فیملی کو لوٹنے والے ڈاکو مارے گئے

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب استنبول سے آنے والی فیملی کو لوٹنے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

ڈی آئی جی ویسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ پولیس نے 15 پر بروقت رسپانس دیا کار سوار ملزمان نے فیملی سے 800 ڈالر اور تین بیگ لوٹے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہورہے تھے کہ نیپا کے قریب مقابلہ ہوا جس کے دوران دو ڈاکو مارے گئے اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان نے کار پر جعلی نمبر پر پلیٹ لگائی ہوئی تھی، انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو جاسم 7 مقدمات میں ملوث ہے۔

کامیاب مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب

دوسری جانب راشد منہاس روڈ پر کامیاب پولیس مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ عشرت نامی شہری استنبول سے رات کراچی پہنچے ملزمان نے ان کی گاڑی کو روکا جبکہ ملزمان بھی سوک گاڑی میں سوار تھے۔

جاوید عالم اوڈھو کے مطابق فیملی کے پاس تمام قیمتی سامان اور ملکی وغیر ملکی کرنسی موجود تھی انہوں نے فوری پولیس سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے مؤثر ردعمل دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑا گینگ تھا جس کے دو ملزم مارے گئے ہیں جبکہ یہ ایرانی گینگ کے نام سے مشہور ہے اور یہ فارسی زبان افغان گروپ ہے جس میں لوکل کارندے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے لوٹا ہوا سامان اور تین ہتھیار برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ میڈیا پر 6 ماہ پرانی ویڈیو چلائی گئی جس میں ایئرپورٹ راستوں کو غیرمحفوظ قرار دیا گیا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس نے جرائم کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے ہم ہر صورت میں جرائم پیشہ افراد کا قلعہ قمہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -