ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات آفس کراچی میں ہوگا، ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 20 گھنٹے 44 منٹ ہے لیکن موسم ابر آلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ابر آلود ختم ہوجانے پر چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج خیبرپختونخوا میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں مركزی و زونل ممبران پشاور ،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک ہوں گے۔

پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے جائیں گے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے قوم سے چاند دیکھنے کے اہتمام کی اپیل کی ہے اور چاند کی شہادت دینے کیلئے نمبر بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا تھا ، جس کے بعد یکم رمضان جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں