تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں 6.7 شدت کا زلزلہ، آٹھ افراد ہلاک 100 زخمی

نئی دہلی: بھارت کی شمالی مشرقی ریاستوں میں آنے والے 6.7 شدت کے زلزلے میں کم ازکم 8 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں میں علی الصبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 6.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز تمنگ لونگ ضلع تھا اورزمین میں اس کی گہرائی 57 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے میانمار اور بنگلا دیش میں بھی محسوس کئے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے بھارتی ریاست منی پور میں 6 افراد کے ہلاک اور 100 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ امھپال شہر میں متعدد عمارتوں کی دیواریں گرنے کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر ٹیم کو فوری طور پر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے جب کہ منی پور کے اسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -