اشتہار

لاہور کے اسکولوں میں بھی طلبا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول عوان ٹاؤن کی دو مزید طالبات کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، جس کے بعد اسکول میں کورونا وائرس میں مبتلا ٹیچر اورطالبات کی تعداد 5 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سکولوں میں بھی طلبا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے لگے ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول عوان ٹاؤن کی دو مزید طالبات کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں ، جس کے بعد عوان ٹاون سکول میں کورونا وائرس میں مبتلا ٹیچر اورطالبات کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

آٹھویں جماعت کی طالبات عائشہ اور کومل کی کورونا رپورٹس بھی مثبت آ گئیں جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عوان ٹاون کی 3 طالبات اور 1 ٹیچر پہلے ہی کرونا وائرس میں مبتلا ہوئی تھی۔

- Advertisement -

ذرائع اساتذہ کا کہنا ہے کہ اسکول میں مزید افراد کا ٹیسٹ کرنے کے لیے کورونا ٹیمیں نہیں پہنچیں،اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام طلبا کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، ایک دن میں 85 اموات ہوئیں اور 4 ہزار553کورونا کیسز سامنے آئے اور اس دوران ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.4فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر11 لاکھ 35 ہزار 858 کورونا کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 400 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں