تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سونا خریدنے کے خواہش مند افراد کیلئے ہوش اڑا دینے والی خبر!

ریاض: سعودی عرب میں سونا خریدنے کے خواہش مند شہریوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ گولڈ منڈی میں سونے کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سونے کی عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باوجود سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونا 226.54 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔

اسی طرح 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 198.22 ریال رہی جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 169.91 ریال میں دستیاب رہا۔ سعودی عرب میں دیگر وزن رکھنے والے سونے کے نرخ بھی بڑھے۔

مملکت میں ایک اونس سونے کی قیمت 7050 ریال ریکارڈ کی گئی۔

اکیس قیراط کے 8 گرام سونےکے بسکٹ کی قیمت 1585.80 ریال رہی ہے۔ امریکا کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے طویل المیعاد معاہدے کم قیمت پر ہوئے۔ جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اب تک سونے کے نرخوں میں استحکام ہے۔

Comments

- Advertisement -