سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے دارالحکومت خرطوم کے مرکز سے تقریبا 50 کلومیٹر دور ملک کے وسطی حصے میں ریاست جزیرہ میں واقع جیاد شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوڈانی فوج کے ترجمان نبیل عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج اور ان کی حمایت کرنے والی افواج ریپڈ سپورٹ فورسز ملیشیا کو جیاد شہر سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔
فوج نے جیاد پر دوبارہ قبضہ کرنے کے ساتھ کچھ چھوٹی جگہوں کو چھوڑ کر تقریبا تمام جزیرے پر قبضہ کرلیا ہے۔
سوڈانی فوج نے ستمبر میں ایک آپریشن شروع کرنے کے بعد جزیرہ ریاست کے مرکز اور خرطوم کے شمال میں زیادہ تر بحری علاقے پر دوبارہ قبضہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق خرطوم کا کنٹرول قائم کرنے کے لیے چاروں طرف سے حملے کرنے والی افواج آرمی جنرل کمانڈ کا محاصرہ توڑنے میں بھی کامیاب رہیں جو اپریل 2023 میں جنگ کے آغاز سے محاصرے میں ہے۔
سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 15 اپریل 2023 سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ فوجی اصلاحات اور انضمام جیسے معاملات پر اختلافات تھے۔
اس جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی حل تلاش کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔
اقوام متحدہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھوک کے بحران سے دوچار سوڈان میں جاری تنازع کے نتیجے میں 20 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
شمالی عراق میں فضائی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
رپورٹس کے مطابق اپریل 2023 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک ملک چھوڑنے والوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ تقریبا 9 0 لاکھ افراد اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں اور ڈھائی کروڑ سے زائد افراد انسانی امداد کے منتظر ہیں۔