اشتہار

کلاس کے دوران استاد کی اچانک موت

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی ریاست آندھراپردیش میں دوران تدریس استاد دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں دوران کلاس استاد کی موت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

پچاس سالہ ایس وینکٹیشور راؤ پیر کے روز اپنی کلاس میں بچوں کو پڑھا رہے تھے کہ اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی وہ زمین پر گر پڑے۔

- Advertisement -

استاد کو زمین پر گرتا دیکھ کر کلاس کے بچوں نے چیخ و پکار شروع کردی جسے سن کر دوسری کلاس میں موجود اساتذہ وہاں پہنچے اور وینکٹیشور راؤ کو اسپتال پہنچایا جہاں ان کی دوران علاج موت ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں