کابل: افغانستان کے صوبے بلخ کی ایک مسجد پر خود کش حملے کے نیتجے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب افراد زخمی ہوگئے،جاں بحق افراد کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے بلخ میں بدھ کی شام عاشورہ کے موقع پر شمالی افغانستان کے بلخ صوبے میں واقع اہل تشیع حضرات کی ایک مسجد پر خود کش حملہ کیا گیا جس کے باعث 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مقامی حکومت نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان: خود کش حملہ، 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک
واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں بھی کابل میں شیعہ برادری کو بم دھماکے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک مزار پر جمع تھے، واقعے میں 14 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے بعدازاں چار افراد دوران علاج انتقال کرگئے اور یہ تعداد 18 ہوگئی ،اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند گروہ دولتِ اسلامیہ نے قبول کی تھی۔