جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

نائجیریا میں دوخودکش حملے، 60 ہلاک درجنوں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوجا: نائجیریا میں دوخود کش خواتین حملہ آوروں نےامدادی کیمپ کودھماکے سے اڑا دیاجس کے نتیجے میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک جبکہ سترکے قریب زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق حملہ آوروں نے دکوانامی قصبے میں قائم مہاجربستی کو نشانہ بنایا جہاں ریاست بورنو کے تشدد زدہ علاقوں سے ہجرت کرنے والےتہترہزار سے زائد پناہ گزین مقیم ہیں۔

مہاجرین کے کیمپ پردوخود کش حملوں کے نتیجے میں کم ازکم ساٹھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کا کہناہے کہ دونوں حملہ آورخواتین تھیں۔ نائجیرین حکام کاکہناہےکہ خود کش حملوں کےپیچھے شدت پسندتنظیم بوکوحرام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں