غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں میں خودکشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اٹھائیس اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔
یہ تعداد 2023 سے زیادہ ہے جب 17 فوجی ‘مشتبہ خودکشیوں’ میں مارے گئے تھے جن میں جنگ شروع ہونے کے بعد سات فوجی بھی شامل تھے۔
- Advertisement -
فوج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم 891 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5569 زخمی ہو چکے ہیں۔
فوج کا کہنا ہے کہ 2024 میں 363 فوجی مارے گئے، جو 2023 میں 558 تھے جب کہ 2022 میں 44 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔