اشتہار

سکھر کچہ آپریشن: پولیس کو اہم کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی اورایس ایس پی سکھرسنگھارملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو باگڑجی سمیت کچے کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن میں کامیابیاں ملیں ہیں۔

پولیس کے مطابق کارروائیوں میں15لاکھ انعام یافتہ ایک ڈاکو کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ڈاکو نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں، ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو کے سر کی قیمت بھی 15 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی نے بتایا کہ کارروائیوں میں پولیس نے باگڑجی کےکچےمیں دو ماہ چرواہوں سےچھینی گئی196بھینسیں بھی برآمد کیں۔

ایس ایس پی سکھر سنگھارملک نے میڈیا کو بتایا کہ یریاکماری کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں، اب تک تین سو لوگوں کو شامل تفتیش کیا جاچکا ہے، مغویہ کی بازیابی کا اطلاع دینے پر 50 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔

ایس ایس پی سکھر نے میڈیا کو بتایا کہ پریاکماری کے ورثا تفتیش میں تعاون نہیں کررہے، مغویہ کے قریبی رشتہ دار کےموبائل فونزتک رسائی نہیں دی جارہی، بائیس ماہ میں کئی بارگزارش کے باوجود پریاکماری کی والدہ سےملنےنہیں دیاجارہا۔

یاد رہے کہ سال دو ہزار اکیس میں روہڑی کے نواحی علاقے سنگرار سے محرم کی سبیل چلانے والی سات سالہ پریا کماری اچانک لاپتہ ہوگئی تھی جس کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں