جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

رشتے کا جھانسہ دے کر اغوا کیا جانے والا پورا خاندان بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر میں گزشتہ ماہ رشتے کے جھانسے میں اغوا ہونے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد بازیاب کرا لیے گئے ہیں اور وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلیم سہتو کے مطابق گزشتہ ماہ سکھر کے علاقے مائیکرو کالونی کے رہائشی خاندان کے 9 افراد کو رشتے کا جھانسہ دے کر اغوا کر لیا گیا تھا۔ اغوا ہونے والوں میں دو خواتین اور پانچ معصوم بچے بھی شامل تھے۔ اس پورے خاندان کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اور وہ اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

شکارپور پولیس نے گزشتہ روز کوٹ شاہو کے علاقے میں مقابلے کے بعد مغوی خاندان کو بازیاب کرایا اور سکھر پہنچایا۔

- Advertisement -

مذکورہ خاندان خاندان گزشتہ ماہ 22 ستمبر کو اپنی بہن کی شادی کے لیے لڑکے کا گھر دیکھنے شکارپور کے علاقے کرم پور لاڑو پہنچے تھے، جہاں سے انہیں اغوا کر کے کچے کے علاقے میں لے جایا گیا تھا۔

پولیس مقابلے کے بعد بازیاب ہو کر گھر پہنچنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ڈاکو انہیں زنجیروں سے باندھ کر رکھتے تھے اور مرد وخواتین پر بدترین تشدد کرتے تھے جب کہ بچوں کو بھی رونے پر مارتے تھے۔ انہیں کھانے کے لیے صرف سوکھی روٹی ہی دی جاتی تھی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈاکو انہیں آج دوسری جلگہ فروخت کرنے کے لیے لے جا رہے تھے کہ شکاپور پولیس نے مقابلے کے بعد انہیں بازیاب کرایا ہے۔

بازیاب ہونے والے تمام افراد اور ان کے لواحقین نے مطالبہ ہے کہ اس وارادت میں ملوث تمام ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

کچے کے ڈاکوؤں نے رشتے کا جھانسہ دے کرپورا خاندان اغوا کرلیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں