اشتہار

آڈیولیکس: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو طلب کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آڈیولیکس کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزرات داخلہ نے ایف آئی اے کواجازت دےدی ہے، گرین سگنل ملنے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کوطلبی کاسمن جاری کیاجائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ آڈیو کی فرانزک تصدیق ہونےکےبعد پرویز الہیٰ کو بلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کوتحریری سوالنامہ بھی دیاجائیگا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی اجازت کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیولیکس کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کی لیک ہونے والی آڈیوز کی تحقیقات شروع کی گئیں اور تمام آڈیوز کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں کیس کو ایک خاص جج کے پاس لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ آڈیو میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ فلاں کیس فلاں جج کے پاس لگوانا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پرویز الٰہی نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین نے بطور پارٹی صدر مسلم لیگ (ق) پرویزالٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کر کے عہدے سے برخاست کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں