تازہ ترین

سورج کل دوپہر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، قبلہ رخ کا تعین ہوسکے گا

ریاض: سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ بدھ 27 مئی کو دوپہر کے وقت سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ بدھ کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

یاد رہے کہ سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہونے سے مختلف ممالک میں مقیم مسلمان قبلہ رخ کا آسانی سے تعین کرلیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سورج جب بھی خانہ کعبہ کے اوپر ہوتا ہے تو ایسی صورت میں خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے، ایسے میں کرہ ارض پر رخ قبلے کی طرف آسانی سے ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ ہر سال ماہرین فلکیات کی جانب سے قبلہ رخ کا صحیح سمت میں تعین کرنے کے لیے ایک تاریخ مقرر کی جاتی ہے کیونکہ جب سورج عین اُس وقت بیت اللہ شریف کے اوپر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز  پر واقع ہے، اسی لئے جب سورج اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تواس کا سایہ نہیں ہوتا، ایسی صورت حال سال میں 2 مرتبہ ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ خانہ کعبہ پر سورج سال میں دو مرتبہ آتا ہے، سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر  سال میں پہلی بار 27 مئی اور دوسری بار 15 جولائی کو آتا ہے، ماہرین فلکیات ان دو مواقعوں کو اہم قرار دیتے ہیں۔

ماضی میں جب قبلے کی سمت متعین کرنے کاجدید ترین سائنٹفک طریقہ میسر نہیں تھا تب دنیا بھر کے لوگ خانہ کعبہ پر سورج کا منظر دیکھ کر ہی قبلے کے رخ کا تعین کیا کرتے تھے۔

Comments

- Advertisement -